پاکستان کرکٹ ٹیم کے کچھ سینئر کھلاڑیوں کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر اس وقت داؤ پر لگ گئے ہیں کیونکہ آج کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ناکامی کی صورت میں چند اہم کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔
باخبر ذرائع کے مطابق اس فہرست میں کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم, فخر زمان اور عثمان خان کے نام نمایاں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل تک نہیں پہنچا تو سلمان علی آغا کو کپتانی سے دستبردار ہونا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ ان کی جگہ کون کپتان بنے گا، تاہم شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کے نام زیر غور ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم کی پرفارمنس پر گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس دفعہ بورڈ کو یقین تھا کہ پاکستان فائنل تک پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائک ہسن نے ٹورنامنٹ سے پہلے ہی چیئرمین کو بتایا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد وہ ٹیم میں نئے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کچھ سینئر کھلاڑیوں کو رخصت کیا جائے گا۔