پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ مرحلے سے قبل بڑا دھچکا، سلمان مرزا کی میچ میں مشکوک

image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے انتہائی اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان مرزا پریکٹس کے دوران گھٹنے میں تکلیف کے باعث سہارا لے کر میدان سے باہر گئے اور دوبارہ ٹریننگ کے لیے واپس نہیں آئے۔ ان کے جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نسیم شاہ نے خواجہ نافع اور عثمان طارق کے ساتھ الگ نیٹ پر طویل پریکٹس کی تاکہ میچ کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ فیصلہ کن میچ آج شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا جو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ٹیم کی تقدیر طے کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US