انگلینڈ لائنز نے پہلے ون ڈے میں پاکستان شاہینز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

image

انگلینڈ لائنز نے پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے ہار چکی ہے اور اب ون ڈے سیریز کا آغاز بھی ناکامی سے ہوا ہے۔

میچ میں انگلینڈ لائنز نے پہلے پاکستان شاہینز کو 38.3 اوورز میں صرف 152 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی، جہاں صرف عبدالصمد 44 رنز اور سات خان 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ لائنز کی جانب سے کیلون ہیرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیم سکول اور سنی بیکر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ لائنز نے 153 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 24.2 اوورز میں باآسانی حاصل کر لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US