پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ممتاز فرنچائز پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 سے قبل لطافہ پاکستان کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت لطافہ پاکستان کا لوگو پشاور زلمی کی آفیشل کٹس کے نان لیڈنگ آرم پر نمایاں طور پر آویزاں ہوگا۔
یہ شراکت داری صرف کرکٹ تک محدود نہیں بلکہ مداحوں کے تجربے کو بہتر بنانے اور کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (CSR) کے تحت نوجوانوں کی ترقی سے متعلق اقدامات کو فروغ دینے پر بھی مرکوز ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ لطافہ پرفیومز کو اپنے آفیشل پارٹنر کے طور پر خوش آمدید کہنا پشاور زلمی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ایک عالمی سطح پر معروف برانڈ کے ساتھ شراکت داری ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ ہم بہترین بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ منسلک ہوں جو معیار اور عمدگی کے ہمارے وژن سے ہم آہنگ ہوں۔
سی ای او لطافہ پاکستان تیمور خان آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ فرنچائز جذبے، کارکردگی اور استقامت کی علامت ہے۔ یہ اشتراک لطافہ پرفیومز کے معیار کے عزم اور ان صارفین سے جڑنے کی ہماری خواہش کی عکاسی کرتا ہے جو میدان کے اندر اور باہر اعتماد اور انفرادیت کو اہمیت دیتے ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے آغاز کے ساتھ یہ شراکت داری خصوصی فین انگیجمنٹ سرگرمیوں، دلچسپ اقدامات اور مؤثر سماجی منصوبوں کے ذریعے پشاور زلمی اور اس کے مداحوں کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنائے گی۔
پشاور زلمی 2015 میں قائم ہوئی اور نیلسن اور یوگوو اسپورٹ کی رپورٹس کے مطابق پارٹنر برانڈز کے لیے اعلیٰ ROI فراہم کرنے والی پی ایس ایل کی نمایاں فرنچائز ہے۔ زلمی فاؤنڈیشن کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، صنفی مساوات اور صحت کے شعبوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔
لطافہ 1980 میں یو اے ای میں قائم ایک عالمی خوشبو ساز ادارہ ہے، جو اپنی اعلیٰ معیار اور جدید خوشبوؤں کے لیے معروف ہے اور 120 سے زائد ممالک میں اپنی مصنوعات فراہم کرتا ہے۔