پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے مقرر کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہ شب 12 بجے سے ہوگیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت قیمتیں آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔
وزارت توانائی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت ہر پندرہ روز بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔