ابوظہبی میں آج ہونے والا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل حالات کی وجہ سے منسوخ

image

ابوظہبی میں آج ہونے والے پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کی ٹیم کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل علاقائی حالات کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مشاورات جاری ہے کہ مزید آگے کیا اقدام کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ آیا سیریز کو ابوظہبی میں ہی جاری رکھا جائے یا پھر پاکستان منتقل کردیا جائے۔

پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ابھی ون ڈے سیریز کے چار میچ باقی ہے جبکہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ابوظہبی میں تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز اور پہلا ون ڈے کھیل چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کسی صورت کھلاڑیوں کی حفاظت اور سلامتی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ پاکستان کرکٹ کرکٹ بورڈ اس سیریز کی میزبانی کررہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US