مشرق وسطیٰ میں جنگ: دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل مہنگا ہونے کا خدشہ

image

مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال آگیا۔

ممبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 1291 پوائنٹس کم ہوکر 79995 ہوگیا اور نفٹی ففٹی 416 پوائنٹس کم ہوکر 24761 ہے۔

دوسری جانب جاپان اسٹاک مارکیٹ 1.9 فیصد اور کورین اسٹاک مارکیٹ 2 فیصد گر گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 5.79 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح خام تیل کی قیمت 4.22 ڈالرز بڑھ کر 77.09ڈالرفی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت 100 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US