پاکستان کے لیے سعودی عرب سے خام تیل لانے والا بحری جہاز محفوظ، لوڈنگ مکمل

image

پاکستان کے لیے سعودی عرب سے خام تیل لانے والا بحری جہاز P.ALIKI محفوظ ہے اور اس پر خام تیل کی لوڈنگ مکمل ہو چکی ہے۔ جہاز اب بندرگاہ سے دور کھلے سمندر میں لنگر انداز ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بحری جہاز ایک سال کے لیے PNSC میں چارٹر کیا گیا ہے۔ جہاز یونانی شپنگ کمپنی کی ملکیت ہے اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث معمول کے مطابق روانگی میں تاخیر کا شکار رہا۔

پی این ایس سی کے ذرائع نے بتایا کہ جہاز کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور تیل کی بروقت ترسیل کے انتظامات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US