امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے اور ایران کی جوابی کارروائیوں کے بعد عالمی سفر بری طرح متاثر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو ساؤتھ افریقہ سے واپس آنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان ٹیم نے تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر اتوار کے روز اپنا دورہ مکمل کرلیا اور آج انہوں نے واپس آنا ہے تاہم اس وقت جنگی حالات کی وجہ سے مشرقی وسطیٰ میں تمام ایئرپورٹ کام نہیں کر رہے جس کی وجہ سے فلائٹس متاثر ہوگئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کوشش میں لگا ہوا ہے کہ جلد سے جلد ٹیم کو واپس بلا لیا جائے اور یہی کچھ حالات پاکستان شاہین ٹیم کو ابوظہبی میں پیش آرہے ہیں جہاں وہ انگلینڈ لائنز سے وائٹ بال سیریز کھیل رہی ہے۔
پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ جب تک مشرقی وسطیٰ کے ایئر پورٹ پوری طرح سے نہیں کھل جاتے اس وقت تک آنا مشکل ہے۔