پاکستان خواتین ٹیم کی صدف شمس اور کپتان فاطمہ ثنا نے مل کر تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں ساؤتھ افریقہ کو شکست سے دوچار کردیا۔
اتوار کو ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں صدف نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور فاطمہ ثنا نے زبردست آل راؤنڈ پرفارمنس دے کر اپنی ٹیم کو 119 رنز سے جیت دلا دی۔
جیت کے باوجود ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت گیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 50 اوور میں 306 رنز بنائے جس میں صدف کے علاوہ فاطمہ ثنا نے 60 ناٹ آؤٹ، سدرہ امین 41 اور نجیہ علوی نے 36 رنز کی ہے جبکہ ساؤتھ افریقہ کی طرف سے سونی لوئس نے تین وکٹیں لی۔
جواب میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 36 اشاریہ دو اوورز میں 187 پہ آل آؤٹ ہوگئی جس میں سب سے زیادہ اسکور اینیری ڈکسن نے کیا 54 رن بنا کر جبکہ پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے تین وکٹیں حاصل کی اور ناشرہ سندھو نے دو اور فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کی۔