ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس: قومی کھلاڑیوں کو جرمانہ کیے جانے پر غور؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ اس مدعے پہ غور کر رہی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی خراب پرفارمنس پر کوئی مالی جرمانہ کیا جائے یا نہیں۔

ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ بورڈ میں اس پر بات چیت ہوئی ہے مگر اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ پی سی بی میں بہت سارے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس چیز کا احساس دلایا جائے کہ وہ ہر وقت بری پرفارمنسز کرکے کسی بھی جرمانے سے نہیں بچ سکتے۔

ذرائع نے بتایا کہ نہ صرف پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی بلکہ حکومت میں بھی کچھ لوگ ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس سے بہت نالاں ہیں اور اسی وجہ سے اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ ان کھلاڑیوں کو مالی جرمانے کیے جائیں۔

ذرائع نے کہا کہ اس پر حتمی فیصلہ اسی ہفتے کے آخر میں ہوجائے گا اور اگر جرمانہ لگا تو فی پلیئر 50 لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگ سکتا ہے۔ ایسا ہوا تو یہ پہلی دفعہ ہوگا کہ پاکستان کرکٹ میں ایسی چیز ہوئی ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی نہیں پہنچ پائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US