پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے بڑی مشکل سے چائنہ کو چار گول کے مقابلے میں پانچ گولز کرکے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ مصر کے شہر اسماعیلیہ میں جیت لیا۔
ٹورنامنٹ کی پہلے تین نمبر پر آنے والی ٹیم اس سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ پاکستان کی ٹیم نے آخری دو کواٹرز میں اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے میچ جیتا، اگرچہ ایک وقت میں چائنہ کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑی کو مشکلات سے دوچار کیا ہوا تھا اور اسکور برابر تھا۔
پاکستان کی ٹیم پول بی میں ہے جس میں چائنہ، آسٹریا اور ملائیشیا کی ٹیم شامل ہے۔ گروپ سے دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گے۔ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں ایک عارضی ہیڈ کوچ کے ساتھ کھیل رہی ہے جب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آخری وقت پر خواجہ جنید کو ہیڈ کوچ بنا کر بھیجا۔
پاکستان ٹیم اپنے سب سے مایہ ناز ڈیفینڈر عدنان شاہد کے بغیر کھیل رہی ہے جو انجرڈ ہے۔
یاد رہے کہ اس سال ورلڈ کپ بیلجیم اور نیدرلینڈز میں ہونا ہے جولائی اگست کے مہینے میں، پاکستان ٹیم پچھلے دو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔