پاکستان ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں ملائیشیا کو دو گولز کے مارجن سے ہرا دیا ہے۔
آج مصر کے شہر اسماعیلیہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پانچ گول کیے جب کہ ملائیشیا جواب میں تین گول کر پایا اس طرح سے قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔ اس چیز سے پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوچکے ہیں۔
ایف ایچ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں جو تین ٹیمیں اوپر آئیں گی وہی اس سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔