کل کی تاریخی مندی کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ نے مضبوط ریکوری دکھائی۔ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 5213 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 157,186 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
ماہرین کے مطابق بینکنگ، سیمنٹ، انرجی اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں خریداری مارکیٹ میں تیزی کی اہم وجہ بنی۔ مارکیٹ کے دوران چھ حدیں بحال کی گئیں جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد کی بحالی دیکھنے کو ملی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی 16,000 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد آج کے دن مارکیٹ کی مضبوط واپسی سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند قرار دی گئی۔