پاکستان سپر لیگ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سیالکوٹ اسٹالینز کے نئے مالک کی خواہش پوری ہوگئی اور پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کر کے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فرنچائز کے نئے مالک گوہر شاہ کی خواہش پر نام کی تبدیلی کی درخواست پی ایس ایل مینجمنٹ کو دی گئی تھی جسے مشاورت کے بعد منظور کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گوہر شاہ نے آکشن کے دوران ملتان سلطانز کے نام پر بھی بولیاں لگائی تھیں۔ بعد ازاں آکشن کے مرحلے پر ٹیم کا نیا نام “پنڈیز” رکھا گیا تھا، تاہم انتظامیہ نے غور و خوض کے بعد سیالکوٹ اسٹالینز کو ملتان سلطانز کے نام کی منظوری دے دی۔