اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 520 کلو سے زائد منشیات برآمد

image

اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 520 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔

اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن بھی کیا۔ گجرات میں رحمانیہ پھاٹک کے قریب ایک ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد کی گئی، جبکہ ہری پور یونیورسٹی کے قریب ایک اور ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

کراچی پورٹ پر سعودی عرب جانے والے کنٹینر سے 240 کلو ٹراماڈول اور 18 کلو نیکسس گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد کے ایک کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں 7 کلو آئس پکڑی گئی۔

کوئٹہ میں جبل نور بس ٹرمینل کے قریب ایک گاڑی سے 107 کلو چرس برآمد کی گئی، جبکہ مستونگ کے لک پاس کے قریب 60 کلو چرس کے ساتھ 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور میں راوی ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 84 کلو چرس برآمد ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US