ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد دورہ بنگلا دیش میں چند کھلاڑیوں کی انٹری بند کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق دورۂ بنگلا دیش کے لیے صائم ایوب اور محمد نواز کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور نسیم شاہ بدستور اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ صائم ایوب کی جگہ شامل حسن کو دورہ بنگلا دیش میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسپن ڈیپارٹمنٹ میں ابرار احمد کے ساتھ فیصل اکرم برقرار رہیں گے. پریزیڈنٹ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سفیان مقیم کو زیرِ غور نہیں لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق سعد مسعود بھی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کے امیدوار ہیں، تبدیل کردہ اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔