مفت بریانی نہ دینے پر پولیس اہلکار کی دھمکیاں، دونوں اہلکار معطل

image

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے عزیز بھٹی تھانے کے اہلکار کی مفت بریانی نہ ملنے پر دکان دار سے بدتمیزی اور دھمکی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں اہلکار کو دکان پر موجود عملے کو ہراساں کرتے اور دھمکیاں دیتے دیکھا گیا جس میں انہوں نے کہا مفت بریانی دو ورنہ دیگیں اٹھا کر تھانے لے جاؤں گا۔

واقعے پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ ناجائز اختیارات کے استعمال پر سخت نوٹس لیا جائے۔

اس پر ایس ایس پی ایسٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بدتمیزی میں ملوث دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم دے دیا۔ انکوائری افسر کی رپورٹ کی روشنی میں مزید سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US