پی سی بی اور انگلش کرکٹ بورڈ کا ابوظہبی میں جاری سیریز ختم کرنے کا فیصلہ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ابوظہبی میں جاری پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کی سیریز کو ختم کردیا جائے۔

پی سی بی ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں بورڈز نے مشورہ کے بعد کیا ہے کیونکہ علاقے میں حالات ایسے نہیں کہ کھلاڑیوں کو اور آفیشلز کو مزید ابوظہبی میں رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیمیں جلد سے جلد اپنے اپنے ممالک واپس چلی جائیں گی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے پہلے تین میچ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی تھی اور پانچ میچز کی ایک ون ڈے سیریز میں سے دو میچ مکمل ہوگئے تھے جب یہ فیصلہ کیا گیا کہ سیریز ختم کردی جائے، لائنز نے پہلے تو ون ڈے میچز بھی آرام سے جیت لیے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US