قومی ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کے قومی سلیکشن کمیٹی کے اہم رکن علیم ڈار نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔
پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ علیم ڈار نے استعفیٰ بھیج دیا ہے لیکن اس پر ابھی چیئرمین محسن نقوی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، علیم ڈار کے ساتھ سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم ڈار اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن کو جس طرح سے سلیکشن کے معاملات میں پوری اتھارٹی دے دی گئی تھی، ذرائع نے بتایا کہ علیم ڈار اس بات پر حیران تھے کہ مائک ہیسن نے جب بابراعظم اور شاداب خان کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی بات کی تو نہ تو کپتان سلمان علی آغا، نہ عاقب جاوید نے اس پر کوئی چیلنج کیا۔
پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد مزید امکان ہے کہ سلیشن کمیٹی کے باقی ممبران بھی شاید زیادہ دیر اپنے عہدے نہیں سنبھال پائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب تک ناقص پرفارمنس پر پلیئرز کو مالی جرمانے کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔