کراچی بندرگاہوں سے اوورلوڈ گاڑیوں کی روک تھام کا فیصلہ

image

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی جس میں کراچی کی بندرگاہوں سے اندرونِ ملک جانے والی اوورلوڈ گاڑیوں کی روک تھام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ اوورلوڈنگ سڑکوں کی تیزی سے تباہی اور ٹریفک حادثات میں اضافے کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق اس عمل سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچتا ہے جبکہ انسانی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ بندرگاہوں سے نکلنے والی گاڑیوں کی سخت نگرانی اور وزن کی مکمل جانچ کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ پورٹ گیٹس پر ویٹ چیکنگ سسٹم کو مزید مؤثر اور جدید بنایا جائے گا تاکہ اوورلوڈ گاڑیوں کو بروقت روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسل لوڈ قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US