سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

image

سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اپنی ذمہ داریاں پاکستان کی بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے آغاز کریں گے۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں ہیڈ کوچ کا عہدہ کافی عرصے سے خالی تھا، اظہر محمود عبوری طور پر ساوتھ افریقا کے خلاف سیریز میں ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔

پاکستان ٹیم مئی 2026 میں بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے شروع ہوگا۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ بھی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی تقرری سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ میں استحکام آئے گا اور ٹیم کی عالمی سطح پر کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US