پاکستان کی جانب سے افغان طالبان رجیم کی مبینہ جارحیت کے جواب میں کارروائی جاری ہے جس میں افغانستان کے اہم فوجی اڈے بگرام ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہو گئے۔معروف امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں بگرام ایئر بیس کے اہداف پر کامیاب حملے کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔
دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے بھی پاکستانی فضائی حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔