پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں مارکیٹ دورانِ ٹریڈنگ 2,300 پوائنٹس کی مندی اور 830 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس کی دو حدیں برقرار نہ رہ سکیں اور مارکیٹ مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث مثبت سے منفی زون میں واپس چلی گئی۔ کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 1,523 پوائنٹس کی کمی کے بعد 155,608 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔