پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کے ساتھ تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جو ٹیم کے کپتان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
15 رکنی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، شامل حسین،صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتارا جائے گا تاکہ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے اور عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مضبوط کی جا سکے۔