چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتانوں سے اہم ملاقاتیں

image

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے گزشتہ دو روز کے دوران لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتانوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے ٹیم کی اسٹریٹجی اور آئندہ ون ڈے سیریز و ورلڈ کپ میں ممکنہ تبدیلیوں پر چئیرمین سے تفصیلی گفتگو کی۔

اسی دوران سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی اور ناقص نتائج کے حوالے سے جامع بریفنگ محسن نقوی کو دی اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اپنی علالت اور پاؤں کے فریکچر کے باوجود کرکٹ کے اہم امور پر کھلاڑیوں سے ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ٹیم کی کارکردگی اور منصوبہ بندی بہتر بنائی جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US