کراچی میں گیس بحران، آر ایل این جی سپلائی میں خلل کی وجہ سے کئی علاقوں میں گیس بند

image

کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک گیس کی فراہمی بند ہو گئی ہے جس کی وجہ آر ایل این جی کی سپلائی میں خلل ہے جس نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں طلب و رسد میں بڑا فرق پیدا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں میں تقریباً 650 ایم ایم سی ایف ڈی گیس قدرتی گیس کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے جبکہ آر ایل این جی کے ذریعے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی میں کمی نے شہر کو شدید گیس بحران سے دوچار کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ علاقے میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، شادمان ٹاؤن، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لیاقت آباد، دستگیر، گلشن اقبال، گارڈن، لی مارکیٹ، اورنگی، کورنگی اور مارٹن کوارٹر میں بھی شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ آئل ٹرمینل پر آر ایل این جی کا آخری کارگو شپ ہونے کی وجہ سے سسٹم پر اوورلوڈ ہے جبکہ قطر نے آر ایل این جی کے پلانٹ کو بند کر دیا ہے اور کوئی نیا کارگو راستے میں نہیں ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صورت حال برقرار رہنے کی صورت میں 10 مارچ کے بعد گیس کا نیا شیڈول جاری کیا جا سکتا ہے۔ رمضان کے دوران گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے گی جبکہ سی این جی، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کی گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US