ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی

image

پاکستان ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ جیت کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی اور اب اس سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ایک جیت کی دوری پر ہے۔

پاکستان نے آج ہونے والے میچ میں مصر کے شہر اسماعیلیہ میں آسٹریا کی ٹیم کو چار گول سے شکست دے دی، ٹورنامنٹ کے اپنے گروپ میں یہ پاکستان ٹیم کی تیسری مسلسل کامیابی ہے، پاکستان نے پہلے کوارٹر میں دو گول کیے اور اس کے بعد آخری کوارٹر میں بھی دو گول ڈال دیے اور آرام سے میچ جیت لیا۔

پہلے پاکستان کی ٹیم جاپان اور ملائیشیا کو بھی ہرا چکی ہے، پاکستان ٹیم جمعہ کو اگر سیمی فائنل جیتتی ہے تو 8 سال بعد وہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیں گے، اگر پاکستان ٹیم سیمی فائنل ہار بھی جاتی ہے تو پھر بھی اس کے پاس تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US