نیوزی لینڈ کی ٹیم نے فیورٹس ساؤتھ افریقا کو 9 وکٹوں سے بڑی شکست دے کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
آج کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے 170 کا ٹارگٹ صرف 12 اشاریہ پانچ اوور میں مکمل کرلیا ایک وکٹ کے نقصان پر اور اس کی وجہ تھی اوپنر فن ایلن کی شاندار اور ناقابل شکست 100 رنز، جو انہوں نے صرف 33 گیندوں پر مکمل کیے، 8 چھکے اور 10 چوکے مار کر جبکہ ان کے ساتھی اوپنر ٹم سائفرڈ نے 58 رنز کیے 33 گیندوں پر اور انہوں نے بھی دو چھکے اور سات چوکے لگائے۔
دونوں نے مل کر 117 رنز کی پارٹنرشپ جڑ دی اور ٹارگٹ کو آسان کر دیا، 2021 کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے،2021 میں انہوں نے آسٹریلیا سے شکست کھائی تھی۔
نیوزی لینڈ نے آج ساؤتھ افریقا کو پہلے بیٹنگ کروائی اور ان کو 20 اوور میں 169 رنز پر روکا اور 8 وکٹیں بھی حاصل کیں جس میں فاسٹ بالر میٹ ہینڈری اور اسپنرز کول میکونچی اور رچن رودرا نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں، ساؤتھ افریقا کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور مارکو ینسن نے کیا جنہوں نے 55 رنز کیے 30 گیندوں پر جن میں پانچ چھکے لگائے جبکہ اور ڈیوالڈ بریوس نے 34 رنز کیے۔
دوسرے سیمی فائنل میں ممبئی کے ون کڈ اسٹیڈیم پر بھارت اور انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا۔