پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق 23 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل ہیں۔
جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن لاہور بلوز کے ساتھ سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق گروپ اسٹیج اور سیمی فائنلز کے دوران روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دوران پہلا میچ شام 4 بج کر 15 منٹ پر جبکہ دوسرا میچ رات 9 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔