ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش، فراہمی بلا تعطل یقینی بنانے پر زور

image

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور ایوی ایشن فیول کے ذخائر تسلی بخش ہیں اور حکومت روزانہ کی بنیاد پر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اولین ترجیح ہے۔

کمیٹی نے خطے میں غیر یقینی صورتحال، خاص طور پر آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھنے کی ضرورت پر بات کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے ہدایت دی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

مزید برآں اجلاس میں ایل این جی اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ہنگامی منصوبے زیر غور آئے جبکہ اضافی خام تیل کے حصول کے لیے دوست ممالک سے رابطے جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US