پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا حتمی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق فرنچائزز کے درمیان 44 میچز ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ شیڈول سماء نیوز کو بھی فراہم کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق سب سے زیادہ میچز کی میزبانی لاہور کرے گا جہاں 14 میچز ہوں گے۔ دیگر شہروں میں میچز کی تقسیم یوں ہے راولپنڈی 10، فیصل آباد 7، کراچی 6، ملتان 4، اور پشاور 2 میچز ہوں گے ممکنہ طور پر پشاور کے میچز ملتان منتقل ہو سکتے ہیں۔
سیزن کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو حیدر آباد کنگزمین اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔ 27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈیٹرز اور کراچی کنگز لاہور میں مد مقابل ہوں گے۔
28 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ پنڈیز، پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، 29 مارچ دوسرا ڈبل ہیڈرز لاہور میں ہو گا جبکہ 11 اپریل کو تیسرا ڈبل ہیڈرز فیصل آباد اور کراچی میں اور 19 اپریل کو چوتھا ڈبل ہیڈرز لاہور اور فیصل آباد میں ہو گا۔
23 اپریل کو پانچواں ڈبل ہیڈرز لاہور اور راولپنڈی میں،29 اپریل کو چھٹا ڈبل ہیڈرز لاہور اور راولپنڈی میں اور 29 اپریل کو چھٹا ڈبل ہیڈرز لاہور اور راولپنڈی میں ہو گا۔
پلے آف میچز میں پہلا کوالیفائیر 2 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا پہلا ایلیمینیٹر 3 مئی اور دوسرا ایلیمینیٹر 5 مئی کو لاہور میں کھیلیں گے۔
سیزن کا فائنل 10 مئی کو شیڈول ہے جبکہ وینیو کا حتمی فیصلہ تاحال باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق فائنل یو ایس اے یا یو کے میں کرانے کی تجویز زیر غور ہے تاہم امکان ہے کہ یہ لاہور میں بھی ہو سکتا ہے۔ حتمی فیصلہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔