ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں امریکی ٹیم کے تمام میچز منسوخ

image

عالمی ہاکی فیڈریشن (FIH) کے مینز ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں امریکا کی ہاکی ٹیم نے اچانک دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے مشرق وسطٰی میں جاری جنگی صورتحال کے باعث ٹیم کو فوری وطن واپس بلایا۔ امریکی ٹیم آج مصر سے روانہ ہو گئی ہے۔

ایونٹ میں امریکی ٹیم کے باقی تمام میچز منسوخ کر دیے گئے ہیں جبکہ فیڈریشن نے بتایا کہ باقی ٹیموں اور ٹورنامنٹ کے شیڈول پر غور کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US