بلوچستان میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 3,361 شراب کی بوتلیں برآمد

image

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران اعلیٰ معیار کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔

کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر بیلہ (اوتھل) اور گڈانی کے علاقوں سے 5 گاڑیوں میں لدی ہوئی 3,361 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کیں جو اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔

پکڑی جانے والی شراب اور گاڑیوں کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1,800 ڈالر بتائی گئی ہے۔ برآمد شدہ شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے واضح کیا ہے کہ وہ منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US