پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کی شمولیت کے لیے ریفرل پروگرام تیار

image

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایس ای سی پی نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی آن بورڈنگ بڑھانے کے لیے ریفرل پروگرام متعارف کرانے کا فارمولا تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت موجودہ سرمایہ کاروں کو نئے انویسٹرز متعارف کرانے پر خصوصی فوائد دیے جائیں گے جن میں کمیشن میں رعایت، ٹریڈنگ کریڈٹس اور دیگر غیر نقد مراعات شامل ہو سکتی ہیں۔

ایس ای سی پی نے اس فارمولے پر عمل درآمد سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رائے طلب کر لی ہے تاکہ پروگرام مؤثر اور شفاف انداز میں نافذ کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US