پشاور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹ خریداری کے لیے تفصیلات جاری

image

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شائقین کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات اور خریداری کے طریقہ کار جاری کر دی گئی ہیں۔ شائقین اب پشاور کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹیں خرید سکتے ہیں جن میں ٹی سی ایس ایریا آفس، ٹی سی ایس چارسدہ روڈ ایکسپریس سینٹر اور ٹی سی ایس کالج چوک ایکسپریس سینٹر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہر شناختی کارڈ پر ایک دن کے میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹیں خریدی جا سکتی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں فیملیز کے لیے خصوصی وی آئی پی فیملی زون قائم کیا گیا ہے۔

گروپ اسٹیج کی ٹکٹوں کی قیمت کے وی آئی پی 150 روپے، پریمیم 100 روپے، وی وی آئی پی گیلری 600 اور 800 روپے، فیملی زون 200 اور 250 روپے ہو گی،سیمی فائنل وی آئی پی 300 روپے، پریمیم 200 روپے، وی وی آئی پی گیلری 1,000 روپے جبکہ فائنل کے لیے وی آئی پی 400 روپے، پریمیم 300 روپے، وی وی آئی پی گیلری 1,200 روپے ہو گی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US