مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: فضائی بحران شدید، 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

image

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث خطے میں فضائی بحران بڑھ گیا ہے اور گزشتہ 5 دنوں میں 8 ممالک کی منسوخ شدہ پروازیں 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

پاکستانی ایئرپورٹس سے آج چھٹے روز مشرق وسطیٰ کے لیے 145 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جن میں کراچی کی 35، لاہور 29، ملتان 12، اسلام آباد 35، پشاور 14، سیالکوٹ 12، فیصل آباد 6 اور کوئٹہ کی 4 پروازیں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران پر حملے کے بعد پاکستان سے منسوخ شدہ پروازوں کی تعداد 900 تک پہنچ گئی ہے۔

دبئی، ابوظہبی اور شارجہ ایئرپورٹس سے ہنگامی انخلاء کے لیے 167 پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ 8 ملکوں کی فضائی حدود بند ہونے کے سبب بدھ کے روز 4,300 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

تازہ حملوں سے ریاض اور دمام بھی متاثر ہوئے جہاں 145 پروازیں منسوخ اور 222 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ریاض میں 88 پروازیں منسوخ اور 176 تاخیر ہوئی جبکہ دمام میں 57 پروازیں منسوخ اور 46 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

دبئی، ابوظہبی، شارجہ، کویت، بحرین، دوحہ سے 14,733 پروازیں منسوخ کی گئیں، بحرین، کویت اور دوحہ سے گزشتہ 5 دن میں کوئی پرواز نہیں چل سکی، ایران سے 240، عراق سے215، بیروت سے 58، حائفہ سے 25، تل ابیب سے 380 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

متعدد ایئر لائنز نے آج دوپہر تک اپنے فلائٹ آپریشن بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور فضائی آمد ورفت متاثر ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US