مصباح الحق اور سرفراز احمد قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کو قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا ہے۔

پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر تصدیق کردی کہ دونوں سابق ٹیسٹ کپتان اب قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، مصباح اور سرفراز کو اظہر علی اور علیم ڈار کی جگہ شامل کیا گیا ہے، اظہر نے پچھلے نومبر اور علیم ڈار نے کچھ دنوں پہلے سلیشن کمیٹی سے استعفی دے دیا تھا۔

اس سے پہلے ایک اور پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھی بطور قومی سلیکٹر ریزائن کیا تھا، مصباح اور سرفراز اب عاقب جاوید اور اسد شفیق کے ساتھ مل کر سلیکٹرز کے فرائض انجام دیں گے، پی سی بی نے سرفراز کو پچھلے سال پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کا مینٹور اور مینجر بھی بنایا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US