پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپین شپ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلی جائے گی۔
چیمپین شپ میں جن 10 ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں پاکستان کے سارے نامور کھلاڑی شامل ہیں وہ بھی جو ابھی حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے بتایا کہ بابر اعظم کو بھی لاہور وائٹس کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ شروع میں ان کا نام کسی ٹیم میں نہیں تھا۔
کافی سال بعد پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں کوئی بڑا کرکٹ کا ایونٹ ہونے جا رہا ہے کیونکہ پیر کے دن پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے اہم عہدیدار سلمان نصیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ کیونکہ پشاور کے اسٹیڈیم میں ابھی مسئلے ہیں تو وہاں ابھی پی ایس ایل کے میچز نہیں ہو سکتے، دو دن پہلے پی سی پی نے اشارہ دیا تھا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپین شپ کے میچز پنڈی میں کرائے جائیں گے کیونکہ پشاور کے بارے میں سوچا گیا تھا لیکن وہاں پر اسٹیڈیم کے حالات ٹھیک نہیں، مگر اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا ہے کہ تمام میچز 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں ہی ہوں گے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کا شہر پشاور افغانستان کے بارڈر ایریاز سے قریب ہے اور یہ بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے کہ پی سی بی نے حکومت سے کلیئرنس لے کر پشاور میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے، قومی چیمپین شپ کے ایک ہفتے بعد پی ایس ایل 11 کے میچز لاہور سے شروع ہوجائیں گے۔