پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی عدم دستیابی پر حالات خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اوگرا اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کے ملک میں تیل خائر کے اعداد وشمار سے اتفاق نہیں کرتے۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ ملک میں 10 سے 14 روز کا تیل کا ذخیرہ موجود ہے، انھوں نے کہا کہ پیٹرول نہیں ملا تو ہم پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے لیوی اور ٹیکس میں کمی کرے۔ اطلاعات ارہی ہیں حکومت ہفتہ وار قیمتیں مقرر کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے کوٹہ سسٹم کی مخالفت کرتے ہیں۔ ڈیلرز کو ایوریج سیل کے مطابق بھی پیٹرول نہیں مل رہا۔ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل نا آنے کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیز پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔