وزیر خزانہ نے ای سی سی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

image

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آج اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق سمری پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ہفتہ وار بنیادوں پر تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اجلاس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا گیا ہے۔

ای سی سی اجلاس میں دیگر اقتصادی معاملات پر بھی غور و خوض متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US