سپر اسٹارز بھی اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے، بابر اعظم کل پشاور روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ٹیم کے کوچ اعزاز چیمہ کا نسیم شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے اور اعزاز چیمہ نے نسیم شاہ کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ لاہور بلیوز کی نمائندگی کریں گے، تاہم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی دونوں ٹیموں لاہور وائٹس اور بلیوز میں نسیم شاہ اور بابر اعظم موجود نہیں تھے۔