آئی ایم ایف کا پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ، ورچوئل مذاکرات جاری

image

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، اس حوالے سے حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر کسی قسم کی سبسڈی نہ دی جائے۔ مالیاتی ادارے نے حکومت کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار چار سو اڑسٹھ ارب روپے کا ہدف ہر صورت پورا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی بچت پلان کے تحت اسکولز اور کالجز میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ مارکیٹس کے اوقات کار بھی محدود کیے جا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور حتمی فیصلے مذاکرات کے بعد کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US