پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

image

پاکستان نے 8 سال کے طویل انتظار کے بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے لیے جگہ بنا لی۔

پاکستان کی جانب سے عماد محمد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ قومی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ایک جبکہ چوتھے کوارٹر میں تین گول کر کے شاندار کم بیک کیا۔

کامیابی کے بعد قومی کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ شکر ادا کیا اور فتح کا جشن منایا۔پاکستان ٹیم اب ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US