بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل سے قبل ہوٹل تبدیل کر دیا، توہم پرستی کی وجہ؟

image

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے احمد آباد میں قیام کے لیے ہوٹل بدل دیا جسے بھارتی میڈیا نے توہم پرستی اور وہم سے جوڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں شکست کے بعد اسی ہوٹل میں قیام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس وقت بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کے ایک رکن ہر وینیو پر ٹیم کی کامیابی کے لیے دعائیں کرتے ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ سیمی فائنل سے قبل ممبئی میں ٹریننگ سیشن چاند گرہن کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے 45 منٹ تاخیر سے شروع کیا گیا تاہم ہوٹل کی تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید برآں احمد آباد کے وینیو پر بھارتی ٹیم ممکنہ طور پر ریڈ پچ پر فائنل کھیلے گی کیونکہ دو ہفتے قبل جنوبی افریقا کے خلاف ریڈ پچ پر شکست ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی میں سیمی فائنل میں ریڈ مٹی کی پچ پر بیٹنگ کامیاب رہی تھی اور احمد آباد کے وینیو کو بھارتی ٹیم کے لیے خوش قسمت قرار دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US