ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اختتامی تقریب میں گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے

image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور فائنل میچ اتوار کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بتایا ہے کہ فائنل میچ سے قبل پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن خصوصی پرفارمنس دیں گے جس میں وہ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں یہ چوتھا موقع ہوگا جب بھارت اور نیوزی لینڈ کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں مد مقابل آئیں گے۔ یاد رہے کہ 2000 میں آئی سی سی ناک آؤٹ، 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی، جبکہ حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US