پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد جامعہ کراچی کا مارننگ کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جامعہ کراچی نے طلبہ کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک صبح کی تمام کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کو درپیش ٹرانسپورٹ مسائل اور بڑھتے اخراجات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس حوالے سے وائس چانسلر کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مارچ سے جامعہ کراچی کی تمام مارننگ کلاسز صرف آن لائن ہوں گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے طلبہ کو رمضان المبارک کے دوران سفری مشکلات اور اخراجات سے بھی کچھ حد تک ریلیف ملے گا۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US