انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی قطر کے دارالحکومت دوحا میں 25 سے 27 مارچ تک ہونے والی میٹنگ ملتوی کردی گئی۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی میٹنگ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔
آئی سی سی میٹنگ کا اب اپریل میں ہونے کا امکان ہے، نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا، آئی سی سی نے تمام اراکین کو میٹنگ ملتوی ہونے کے بارے میں مطلع کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی میٹنگ کا اب کسی دوسرے وینیو پر ہونے کا امکان ہے۔
آئی سی سی کے آفیشلز آج احمد آباد میں انڈیا نیوزی لینڈ فائنل دیکھیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چئیرمین راجر ٹوز بھی فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔