نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے لگاتار 5 وکٹیں گرادیں

image

فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

بریٹ رینڈل نے 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیرئیر کی بہترین بولنگ ہے، نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹیم سنٹرل ڈسٹرکٹس کی بھی یہ بہترین بولنگ پرفارمنس ہے۔

بریٹ رینڈل نے نیپئیر میں پلنکٹ شیلڈ کے میچ کے دوسرے روز ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف لگاتار 5 وکٹیں حاصل کیں، بریٹ رینڈل کی لگاتار پانچ وکٹوں میں نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول اور فاسٹ باولر کرسٹین کلارک بھی شامل تھے۔

اس سے قبل پانچ گیندوں پر پانچ وکٹوں کا ریکارڈ پروفیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں قائم ہوچکا ہے، یہ ریکارڈ آئر لینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر کرٹس کیمفر نے ڈومیسٹک انٹر پروونشل میچ میں قائم کیا تھا۔

سنٹرل ڈسٹرکٹس کے 373 رنز کے جواب میں بریٹ رینڈل کی بولنگ کے باعث ناردرن ڈسٹرکٹس 82 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بریٹ رینڈل نے 6 وکٹیں 8 گیندوں اور 7 وکٹیں 12 گیندوں پر حاصل کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US