مصر: پاکستانی سفارت خانے میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

image

پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں قاہرہ میں پاکستان سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وطن روانگی سے قبل قاہرہ میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے ٹیم کو سفارت خانے مدعو کیا، پاکستانی سفیر عامر شوکت نے ہیڈ کوچ خواجہ جیند، کپتان عماد بٹ اور کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔

مصر میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ٹکٹ پاکر پاکستانی عوام کو آپ نے بڑا تحفہ دیا یے۔ انھوں نے کہا کہ آپ اسی جذبے کے ساتھ کھیلتے رہے تو جلد ورلڈ ہاکی میں کھویا ہوا مقام پالیں گے۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے پاکستان ٹیم کو سفارت خانے مدعو کرنے پر عامر شوکت کا شکریہ ادا کیا۔ خواجہ جنید نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کا کریڈت پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

کپتان عماد بٹ نے کہا کہ پرو لیگ اور ورلڈ کپ میں یہ لڑکے بہترین پرفارمنس دیں گے۔ پوری قوم کی بھرپور سپورٹ کی بدولت اللہ نے آٹھ سال بعد ورلڈ کپ میں جگہ دلائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US